رسائی کے لنکس

دھمکیوں سے ایران کے ارادے مزید پختہ ہوتے ہیں: احمدی نژاد


ایران کے صدر محمدو احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے باعث اس پر پابندیوں کی دھمکی سے اس پروگرام کے لیے ان کا ارادہ مزید پختہ ہو جاتا ہے۔

ہفتے کے روز ایران کے جنوبی شہر سرجان سے ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بین الاقوامی دباؤ اسلامی جمہوریہ ایران کو ترقی کرنے اور اس کے عوامی جذبے کو روک نہیں سکتا۔

امریکہ کے صرر براک اوباما اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے کہہ رہے ہیں کہ ایران پر اس کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیوں کے چوتھے دور کی منظوری دی جائے۔

صدر احمدی نژاد نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر اوباما اس وعدے کے باوجود کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے، امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG