رسائی کے لنکس

ایران: سابق صدر محمد خاتمی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی


سابق ایرانی صدر محمد خاتمی
سابق ایرانی صدر محمد خاتمی

حکومت نے صدارتی انتخابات کے بعد حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے پرتشدد پکڑدھکڑ کی ہے

ایرانی اصلاح پسندوں کی حامی ایک ویب سائٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق صدر محمد خاتمی پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔

ویب سائٹ ’پارلیمان نیوز‘ نے کہا ہے کہ مسٹر خاتمی پروگرام کے مطابق جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعرات کی رات جاپان کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے اس بارے میں فوری طورپر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مسٹر خاتمی پچھلے سال جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والے امیدوار حسین موسوی کے کلیدی سپورٹر تھے۔ حزب اختلاف کے راہنماؤں کا الزام ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد نے ووٹنگ میں دھوکہ دہی کی ہے۔ ایرانی حکومت نے صدارتی انتخابات کے بعد حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے پرتشدد پکڑدھکڑ کی ہے۔

XS
SM
MD
LG