رسائی کے لنکس

”ایران غیر ملکی نشریات میں مداخلت نہ کرے“


”ایران غیر ملکی نشریات میں مداخلت نہ کرے“
”ایران غیر ملکی نشریات میں مداخلت نہ کرے“

اقوام متحدہ کی مواصلاتی ایجنسی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین آئی ٹی یو نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اندرون ملک بین الاقوامی سیٹلائٹ کی نشریات میں مداخلت نہ کرے کیونکہ ایسا کرنا عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

جنیوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے ترجمان سنجے آچاریا نے کہا کہ” یہ بات واضح ہے کہ کسی کوسیٹلائٹ کے سگنلوں کی بندش کی اجازت نہیں ہے“۔

ایرانی حکومت پر الزام ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر غیر ملکی سیٹلائٹ کے ذریعے دستیاب نشریات کو جام کررہا ہے جس سے عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ایران اس الزام کو تسلیم نہیں کرتا اور حکام کا کہنا ہے کہ سگنلز میں ہونے والی مداخلت کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

آئی ٹی یو کو فرانسیسی سیٹلائٹ آپریٹر Eutelsatکی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے جو مداخلت کی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے جرمن ریڈیو Deutsche Welle کے علاوہ بی بی سی اور وائس آف امریکہ کی فارسی زبان کی نشریات متاثر ہو رہی ہیں۔

فرانسیسی ماہرین پر مشتمل ایک 12رکنی بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایران کی طرف سے سیٹلائٹ سگنلوں میں مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔

آئی ٹی یو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونین کے پاس اپنے کسی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اگرچہ پالیسی اختیار نہیں ہے لیکن ایجنسی کی اپیل سے ان کے مطابق ایران پر دباؤ ضرور پڑے گا جو خود بھی 191ملکوں پر مشتمل آئی ٹی یو ایک ممبر ہے۔

XS
SM
MD
LG