رسائی کے لنکس

ایران کی جوہری مذاکرات پر آمادگی، امریکہ کا خیرمقدم


ایران کی جوہری مذاکرات پر آمادگی، امریکہ کا خیرمقدم
ایران کی جوہری مذاکرات پر آمادگی، امریکہ کا خیرمقدم

ایران کے اعلی ٰ ترین جوہری مذاکرات کار سعید جلالی ، 6 اور 7 دسمبر کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آسٹن سے ملاقات کریں گے۔ آسٹن کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات چیت میں امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور جرمنی کی نمائندگی کریں گی۔

امریکہ نے اگلے ہفتے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کے ایرانی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ کو اس پر اطمینان ہوا ہے کہ ایران جینوا مذاکرات میں حصہ لینے پر رضامند ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ایران کواپنے جوہری پروگرام کے تمام پہلوؤں پر بین الاقوامی کمیونٹی کے خدشات پر بات چیت کا ایک موقع فراہم کریں گے ۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات کرغزستان میں یورپی سیکیورٹی اور تعاون کی تنظیم کی دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔

یورپی یونین نے منگل کو کہا تھا کہ ایران کے اعلی ٰ ترین جوہری مذاکرات کار سعید جلالی ، 6 اور 7 دسمبر کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آسٹن سے ملاقات کریں گے۔ آسٹن کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات چیت میں امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور جرمنی کی نمائندگی کریں گی۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ ان کا ملک مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن وہ جوہری پروگرام پر اپنے حق پر کوئی رعائت نہیں دے گا۔

مغربی ممالک یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش کررہاہے۔ جب کہ تہران اس سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG