رسائی کے لنکس

ایران حزب اختلاف کے خلاف بے رحمی کا مظاہرہ کررہاہے: ہلری کلنٹن


ہلری کلنٹن
ہلری کلنٹن


امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران میں حزب اختلاف کے سر گرم کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں بے رحمانہ استبداد کی بڑھتی ہوئی علامات سامنے آرہی ہیں۔

مز کلنٹن نے کہا کہ ایران کی جانب سے گزشتہ ماہ حز ب اختلاف کے مظاہرین کی پر تشدد پکڑ دھکڑ اور ممتاز اصلاح پسندوں کی پکڑ دھکڑ انتہائی پریشان کن ہے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی سکیورٹی فورسز نے 27 دسبر کو کئی شہروں میں حکومت کے خلاف بڑے بڑے مظاہروں میں شریک افراد کی پکڑ دھکڑ کی تھی اور 500 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس وقت سے حکام حزب اختلاف کی کم از کم 20 ممتاز شخصیتوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔

ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر حیدر مصلح نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جن پر نفسیاتی جنگ کی کوشش کرنے کا شبہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر ملکیوں کے پاس کیمرے اور دوسرے آلات تھے ۔ ان کی شہریتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیاہے۔

ایرانی حکومت مغربی میڈیا اور حکومتوں پر بد امنی کو ہوا دینے کا الزام بار بار عائد کر چکی ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ گرفتار غیر ملکی باشندوں کو اگر تفتیش کاروں نے بے قصور قرار دیاتو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG