رسائی کے لنکس

ایران کا ملک میں بنا ہوا پہلاتباہ کن جہاز


جمران نامی تباہ کن ایرانی بحری جہاز کے افتتاح کی تقریب
جمران نامی تباہ کن ایرانی بحری جہاز کے افتتاح کی تقریب

تباہ کن جہاز جماران کو جمعے کےروز ایک ایسی تقریب میں سمندرمیں اُتارا گیا جس میں رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے شرکت کی

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بنائے ہوئے پہلے تباہ کن جہاز کو سمندر میں اُتار دیا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے اس واقعے کو بحریہ کے لیے ایک ‘اہم ٹیکنالوجیکل زقند’ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے تباہ کن جہاز جماران کو جمعے کے روز ایک ایسی تقریب میں سمندر میں اُتارا گیا جس میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے شرکت کی۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ یہ جہاز سطح سمندر پر مار کرنے والے جہاز شکن میزائیلوں اور طیارہ شکن میزائیلوں سے مسلح ہے۔اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ جہاز جدید ریڈار اور الیکٹرانک حربی صلاحیتوں سے لیس ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید جہاز زیرِ تعمیر ہیں۔

اسی مہینے کے شروع میں ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کے ملک نے دو نئے اور بڑے میزائیل بنانا شروع کردیے ہیں۔ ایران نے ایک ایسےمیزائیل کی آزمائش کا بھی اعلان کیا تھا، جوتہران کے کہنے کے مطابق کسی سیارچے کو مدار میں پہنچا سکتا ہے۔

تہران کے مہم جُویانہ فوجی اور خلائى پروگراموں پر مغرب کے ملکوں کو تشویش ہے ۔ اُنہیں خدشہ ہے کہ اسی ٹیکنالوجی کولمبے فاصلے تک کسی جوہری بم کو پہچانے کیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG