رسائی کے لنکس

ایران نے ایک نیا قریب مار میزائل بنانا شروع کر دیاہے


ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایران نے قریب فاصلے پر مار کرنے والا ایک نیا میزائل بنانا شروع کر دیا ہے جو 3000 ٹن تک کے وزن کے جنگی جہازوں کو تباہ کر سکتا ہے ۔

سرکاری میڈیا اور ٹیلی وژن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع احمد واحدی نے اتوار کے روز تہران میں اعلان کیا کہ نصر(فتح) نامی یہ میزائل زمین یا جہاز دونوں جگہوں سے داغا جا سکتا ہے ۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے واحدی کے حوالے سے بتایا کہ ایران اس میزائل کی ایک اور قسم تیار کرے گا جو ہیلی کاپٹروں اور سب میرینز سے لانچ کیا جا سکے گا۔

تہران کے خلائی اور فوجی پروگراموں نے مغربی ملکوں کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے ۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسی ٹیکنالوجی کو جوہری بموں کی لانچنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG