رسائی کے لنکس

عراق: القاعد ہ کے دو لیڈر ہلاک


ابوایوب المصری
ابوایوب المصری

عراق میں القاعدہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی اور عراقی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی میں اس کے دو راہنما ہلاک ہوگئے تھے۔

اتوار کے روز اسلام پسندوں کی ویب سائٹس پر شائع کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب امریکی اور عراقی فوجیوں نے حملہ کیا تو ابوایوب المصری اور ابو عمرالبغدادی ایک اجلاس میں شریک تھے۔اورپھر ایک لڑائی ہوئی اور ہوائی حملہ کیا گیا۔

بیان میں ایک عراقی عسکریت پسند تنظیم کے ایک سینیئر عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے دونوں کمانڈر جہاد کے زبردست حامی تھے۔

امریکی اور عراقی عہدےد اروں نے کہاہے کہ مصری اوربغدادی 18 اپریل کو شمالی شہر تکریت کے قریب ایک خفیہ ٹھکانے پر امریکی اور عراقی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ان ہلاکتوں کو عراق میں القاعدہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG