رسائی کے لنکس

بغداد بم دھماکے، کم از کم 20 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کے روز تین بڑے بم دھماکے ہوئے جن میں اطلاعات کے مطابق کم از کم 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دے رہے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حملوں میں نشانہ بننے والے زیادہ تر عام شہری بتائے جا رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق دو دھماکے شہر کے مغرب ۔مرکزی ضلع منصور میں ہوئے جن میں سے ایک جرمن سفارت خانے کے قریب ہوا جب کہ تیسرا دھماکا ایرانی سفارت خانے کے قریب ہوا جو بغداد انٹرنیشنل زون سے زیادہ دور نہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں عراقی حکومت کے بہت سے دفاتر اور امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔

XS
SM
MD
LG