رسائی کے لنکس

عراق بم دھماکوں میں پانچ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراقی پولیس نے کہا ہے کہ شام کی سرحد کی قریب ملک کے مغربی علاقے میں یکے بعد دیگر کئی بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کائم ”Qaim“ کے شہر میں ہونے والے ان بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکا ایک اہم سنی رہنماء اور سابق عراقی وزیراعظم ایاد علاوی کے قریبی اتحادی کے زیرتعمیر گھر کے باہر ہوا۔ دھماکے کی آواز سن کر جب لوگ وہاں جمع ہوئے تو قریب ہی کئی اور بم دھماکے بھی ہوئے۔

یہ بم دھماکے اُس اعلان کے محض دو دن بعد ہوئے جس میں عراقی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ ایاد علاوی کے سیکولر اتحاد نے ملک میں ہونے والے سات مارچ کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG