عراق کے متعدد شہروں پر قبضہ کرنے والے شدت پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ دارالحکومت بغداد کی طرف سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔ دولت الاسلامیہ فی عراق و الشام (آئی ایس آئی ایل) کے ایک ترجمان نے کہا کہ شدت پسند کربلا شہر کا کنٹرول بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی تنظیم 'انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن' کے مطابق شدت پسندوں کے موصل پر قبضے کے بعد وہاں سے کم ازکم پانچ لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔
عراق میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی

1
اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال اب تک ساڑھے چار ہزار لوگ تشدد کی کارروائیوں میں مارے جا چکے ہیں۔

2
شدت پسندوں کے موصل پر قبضے کے بعد وہاں سے کم ازکم پانچ لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔

3
ایک سکیورٹی اہلکار نقل مکانی پر مجبور افراد کی تلاشی لے رہا ہے۔

4
شدت پسند شام اور عراق کے سنی اکثریتی علاقوں پر مشتمل ایک علیحدہ ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں ان کے بقول شریعت کا نفاذ کیا جاسکے۔