رسائی کے لنکس

عراق : ابتدائى انتخابی نتائج مِلے جُلے ہیں


نوری المالکی
نوری المالکی

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائى نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ملک کے دو صوبوں وزیرِ اعظم نور المالکی کے اتحاد کو دوسری پارٹیوں پر سبقت حاصل ہے ۔ لیکن دوسرے دو صوبوں میں سیکیولر پارٹیوں کا وہ اتحاد جیت رہا ہے جس کی قیادت سابق وزیرِ اعظم ایاد علاوی کررہے ہیں۔

الیکشن کمشن کے عہدے داروں نے کہا ہےکہ شیعہ سیاست دا نوں کے زیرِ قیادت مسٹر مالکیکا اتحاد بابِیل اور نجف کے صوبوں میں دوسری پارٹیوں سے آگے ہے اور یہ دونوں صوبے جنوبی عراق میں غالب شیعہ اکثریت کے صوبے ہیں۔

بغداد کے شمال میں واقع دو صوبوں دِیالا اور صلاح الدین میں مسٹر علاوی کے سیکیولر اتحاد عراقیہ کو سبقت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز عام انتخابات کے بعد جمعرات کے روز پہلی بار ابتدائى نتائج جاری کیے ہیں۔

عراق کے خود مختار الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا تھا کہ کمیشن 30 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہی کوئى اعلان کرے گا۔نئے اعداوشمار میں عراق کے 18 صوبوں میں سے صرف چار صوبوں کے ابتدائى نتائج سامنے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG