رسائی کے لنکس

عراق: روس اور ناروے کی کمپنیوں کو تیل کی تلاش کے ٹھیکے مل گئے


Supporters of President John Dramani Mahama celebrate in the streets after he was declared the winner of Ghana's presidential election, Accra, Ghana, December 9, 2012.
Supporters of President John Dramani Mahama celebrate in the streets after he was declared the winner of Ghana's presidential election, Accra, Ghana, December 9, 2012.

کوک آئل اور سٹیٹ آئل نے مغربی قرنہ آئل فیلڈ کی ترقی کے لیے پچھلے مہینے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے

عراقی حکومت نے توانائی سے متعلق ایک روسی کمپنی کوک آئل اور اس کی ناروے کی شراکت دار ایک کمپنی کو جنوبی عراق میں تیل سے مالامل کے ایک اہم علاقے میں تیل کی تلاش کا ٹھیکہ دیا ہے۔

عراق نے اتوار کے روز مغربی قرنہ کے فیز ٹو آئل فیلڈ سے متعلق، جو ملک کے تیل سے مالامال سب سے بڑے علاقوں سے ایک ہے، روسی کمپنی کوک آئل اور ناروے کی سٹیٹ آئل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخظ کیے۔

عراق حالیہ ہفتوں میں ملک میں زیر زمین تیل کے ذخیروں کی ترقی کے لیے کئی غیر ملکی کمپنیوں کو ٹھیکے دے چکاہے۔ ان معاہدوں کامقصد آنے والے برسوں میں عراق میں تیل کی یومیہ پیدا وار کو نمایاں طورپر ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل تک بڑھنا ہے۔

کوک آئل اور سٹیٹ آئل نے مغربی قرنہ آئل فیلڈ کی ترقی کے لیے پچھلے مہینے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کےتحت انہیں 20 سال کے لیےفی بیرل تیل نکالنے پر ایک ڈالر اور پندرہ سینٹ ملیں گے، معاہدے کو مزید پانچ سال تک بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG