رسائی کے لنکس

عراق میں خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک


عراق میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ مغربی صوبے الانبار میں ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری عہدے داروں نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز بمبار نے رمادی کے قریب ایک مقامی سرکاری عمارت کے قریب ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہل کار شامل تھے۔ اس حملے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے۔

یہ صوبہ کسی زمانے میں شورش پسندوں کا اہم اڈہ ہوا کر تا تھا لیکن 2006ء میں جب سےمقامی سنی قبائل نے امریکی فوج کی طرف داری شروع کی تو یہاں تشدد میں کمی آ چکی ہے۔

جمعرات کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عراق سات مارچ کے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG