رسائی کے لنکس

اوباما کا سابق امریکی فوجیوں کی اعانت کا وعدہ


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ جوں جوں عراق کی لڑائی ختم ہونے کو ہے، امریکہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہےکہ واپس لوٹنے والے فوجیوں کی ضروریات پوری کرے۔

اپنے ہفتہ وارخطاب میں صدر نے کہا کہ فوجیوں کے ساتھ قوم کی وابستگی ‘مقدس اعتماد’ کا معاملہ ہے جِس کی پاسداری کرنا وہ اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ اُن کی انتظامیہ جنگی صدمات کےباعث جنم لینے والی ذہنی بیماریوں کے شکار فوجیوں کے علاج کے لیے پیشہ ور معالجوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیےدرکار وسائل مختص کر رہی ہے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ اُنھوں نے وفاقی حکومت کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ ایسے سابق فوجیوں کی مدد کی جائے جو مشکلات میں گھِری معیشت میں روزگار کی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عراق میں امریکی جنگی مشن کے خاتمے کے سلسلے میں منگل کو صدر اوباما وائٹ ہاؤس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

عراقی سکیورٹی فورسز کو تربیت دینے کی غرض سے پچاس ہزار سے کچھ کم امریکی فوجی ملک میں رہیں گے۔ اگلے برس کے آواخر تک

تمام امریکی فوجی عراق سے رخصت ہو جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG