رسائی کے لنکس

عراق: خودکش دھماکہ، کم از کم سات افراد ہلاک


یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب ایک خودکش بم حملہ آور نے آتشیں مواد سے بھری گاڑی کرکک کے شمال مغربی شہر کی ایک سکیورٹی چوکی سے جا ٹکرائی

شمالی عراق میں واقع ہونے والے ایک کام بم دھماکے کےنتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔

یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب ایک خودکش بم حملہ آور نے آتشیں مواد سے بھری گاڑی کرکک کے شمال مغربی شہر کی ایک سکیورٹی چوکی سے جا ٹکرائی۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونےوالے اس خود کش حملے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے۔

فوری طور پر، اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

حالیہ برسوں کے دوران، عراق کو تشدد کے سنگین واقعات کا سامنا رہا ہے، جس کا سبب سنی عرب اقلیت اور ہمسایہ شام کی خانہ جنگی کے سلسلے میں پائی جانے والی بے چینی قرار دی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG