رسائی کے لنکس

عراق: تشدد کے واقعات میں دس ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق رمادی کے علاقے میں ایک پل پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

عراق میں اتوار کو تشدد کے مختلف واقعات میں سات فوجیوں سمیت کم ازکم دس افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق رمادی کے علاقے میں ایک پل پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ مقامی لوگوں کی اس اہم گزرگاہ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

اس سے قبل اتوار ہی کو موصل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے سات سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

عراق میں حالیہ برسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال بتدریج خراب ہوتی چلی آ رہی ہے اور بم دھماکے و فائرنگ کے واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔

رواں سال تشدد کے واقعات میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG