رسائی کے لنکس

آئرش کلیسا اپنی ساکھ کھو چکا ہے: آرچ بشپ


آرچ بشپ آف کنٹربری نے کہا ہے کہ رومن کیتھولک آرئلینڈ اپنا تمام اعتبار کھو چکا ہے کہوں کہ اس بچوں کےساتھ جنسی زیادتی کی شکایات کو صحیح طور پر نہیں نمٹایا۔

پیر کے روز برطانوی ریڈیو پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں بشپ رووان ولیمز نے اس سکینڈل کو آئرلینڈ کے لیے شدید دھچکا قرار دیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ چرچ آئرش معاشرے کے ساتھ گہرے روابط رکھتا ہے۔

اس انٹرویو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلن کے آرچ بشپ ڈیرمڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ بشپ ولیمز کے بیان سے حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔ ہفتے کے روز جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بشپ مارٹن نے چرچ کی ناکامی کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے کہا کہ ولیمز کے بیان سے ان لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جو چرچ کی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رووان ولیمز کلیسائے انگلستان کے سربراہ ہیں اور دنیا بھر میں سات کروڑ سے زیادہ پیروکاروں کے روحانی پیشوا ہیں۔ ان کا یہ بیان چرچ کے قواعد کے خلاف ہے اور خدشہ ہے کہ اس سے ویٹیکن کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ پوپ بینی ڈکٹ ستمبر میں انگلستان آ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG