رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں قائم بستی خالی کرنے کی ہدایت


اسرائیلی فوج نے امونا نامی علاقے میں لوگوں سے کہا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں، واضح رہے کہ 2014 میں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فلسطینی علاقے میں قائم اس آباد کاری کو ختم کیا جائے۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکار مغربی کنارے میں آباد افراد کو وہاں سے نکالنے کے لیے بدھ کو علاقے میں پہنچے، اس علاقے میں 50 خاندان آباد ہیں۔

فوج نے امونا نامی علاقے میں لوگوں سے کہا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں، واضح رہے کہ 2014 میں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فلسطینی علاقے میں قائم اس آباد کاری کو ختم کیا جائے۔

اس علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے حکم نامے کی بعض افراد نے مخالفت کی، پتھراؤ کیا اور سڑکوں کو بند کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ لوگوں کو نکالنے کا یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا جب اسرائیل نے مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں آباد کاری کے لیے تین ہزار نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دی۔

منگل کو دیر گئے وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور ملک کے وزیر دفاع نے نئی تعمیرات کے منصوبے کی منظوری دی۔

آباد کاری کے یہ منصوبے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تناؤ کی ایک بڑی وجہ ہیں، خاص طور پر اس سے امن مذاکرات کی کوششیں متاثر ہوئیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG