رسائی کے لنکس

اسرائیل: سپریم کورٹ کی چیف جسٹس پر جوتوں سے حملہ


اسرائیل: سپریم کورٹ کی چیف جسٹس بینش
اسرائیل: سپریم کورٹ کی چیف جسٹس بینش


ایک اسرائیلی شخص نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کی چیف جسٹس ڈورت بینش پر اپنے جوتے کھینچ مارے جس سے وہ اپنی کرسی سے گرگئیں۔

ایک جوتا چیف جسٹس کی آنکھوں کے درمیان پیشانی پر لگا جس سے ان کی عینک ٹوٹ گئی۔

یہ واقعہ ایک نشہ آور دوا پرسماعت کے دوران پیش آیا، تاہم بظاہر اس حملے کا مقدمے سے کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوا۔

مذکورہ شخص نے کمرہ عدالت کے پچھلے حصے سےان پر اپنے دو جوتے پھینکنے کے دوران چیختے ہوئے کہا،تم بدعنوان ہو۔

سیکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کو دبوچا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

چیف جسٹس بینش کو طبی امداد دی گئی اور ان کی حالت بہتر بیان کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG