رسائی کے لنکس

logo-print

اسرائیلی فورسزنےغزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند کو ہلاک کردیا


اسرائیلی فورسزنےغزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند کو ہلاک کردیا

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی عسکریت پسند کوہلاک کردیا ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہاہے کہ جمعے کے روز فوجیوں نے یہ نشان دہی ہونے کے بعد کہ ایک عسکریت پسند غزہ شہر کی سرحدی باڑ کے نزدیک ایک بم نصب کرنے کی کوشش کررہاہے، اس پر فائرکھول دیا۔

ایک الگ واقعہ میں فلسطینیوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں دوکاروں کونذر آتش کردیا۔ اسرائیلی فوج نے اس نقصان کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے اس ہفتے کے شروع میں مغربی کنارے کے ایک گاؤں کی مسجد کو نقصان پہنچایا تھا۔



XS
SM
MD
LG