رسائی کے لنکس

logo-print

امدادی جہاز پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے کثیر ملکی کمشن کی تجویز


اسرائیلی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن گی مون نے غزہ جانے والے ایک امدادی بحری جہاز پر اسرائیل حملے کی تحقیقات کے لیے ایک کثیر ملکی کمشن قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تجویز میں کہا گیا کہ یہ کمشن نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیوفری پالمر کی قیادت میں قائم کیا جائے جو اسرائیل، ترکی اور امریکی نمائندوں پر مشتمل ہو۔

اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے ترکی اور اسرائیل دونوں کے ساتھ تحقیقات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

پیر کے روز غزہ جانے والے امدادی بحری جہاز ماوی مرمارا پر اسرائیلی حملے میں نو سرگرم کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔

بحری جہاز اس امدادی قافلے کا حصہ تھا جو حماس کے کنٹرول کے علاقے میں امدادی سامان پہنچانے اور وہاں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے کی کوشش کررہاتھا۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فورسز نے امدادی سامان لے کر غزہ جانے والے ایک اور بحری جہاز ریچل کوری پر قبضہ کرلیا۔ اس کارروائی میں کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچا۔

XS
SM
MD
LG