رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تقریباً تین سال بعد براہ راست مذاکرات کا آغاز واشنگٹن ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی رہائی، یروشلیم اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملات پر اختلافات کے باعث ستمبر 2010ء میں براہ راست بات چیت کا عمل معطل ہو گیا تھا۔ امریکہ مذاکراتی عمل کی بحالی پر زور دیتا رہا ہے اور بات چیت کے موجودہ دور کا آغاز بھی اسی کی کوششوں سے ممکن ہو پایا ہے۔ جان کیری نے امریکی وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد مشرق وسطیٰ کے چھ دورے کیے اور اس دوران وہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کام کرتے رہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG