رسائی کے لنکس

یہودی بستیوں کی تعمیرپر پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر تنقید


یہودی بستیوں کی تعمیرپر پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر تنقید
یہودی بستیوں کی تعمیرپر پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر تنقید

اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں نئی متنازع بستیوں کی تعمیر پر جزوی پابندی کے خاتمے کی جہاں عالمی سطح پر مذمت شروع ہوگئی ہے وہیں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات بحال رکھنے کے لیے سفارتی کوششوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ امریکہ کواسرائیل کی جانب سے دس ماہ سے جاری اس پابندی میں توسیع نا کرنے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے ۔ ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے سفارت کار جارج مچل رواں ہفتے علاقے کا دورہ کر کے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔

پیرس میں فرانس کے صدر نکولا سارکوزی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے ۔ صدر سارکوزی نے یہودی بستیوں کے تعمیراتی منصوبوں کو ختم کرنے کے لیے کہا ہے ، جیساکہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، یورپی ممالک اور برطانوی حکومت بھی کہہ چکے ہیں۔

محمود عباس نے پیر کو فرانسیسی صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھنے یا اُس سے الگ ہونے کے بارے میں جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطینی قیادت اور چار اکتوبر کو عرب لیگ کے اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کریں گے کہ تعمیراتی منصوبوں پر پابندی کے فیصلے کے خاتمے کے بعد کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG