رسائی کے لنکس

logo-print

حملے میں پانچ اسرائیلی ہلاک


حملے میں پانچ اسرائیلی ہلاک

اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ہفتے کو علی الصباح مغربی کنارے کے علاقے میں واقع یہودی بستیوں میں مبینہ فلسطینی حملہ آوروں نے پانچ اسرائیلی کو حملہ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتمار کی بستی میں حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود میاں، بیوی اور ان کے تین بچوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق’’اس دہشت گردانہ حملے میں پانچ عام شہری ہلاک ہوئے‘‘۔

ان کے بقول فوج فلسطینی شہر نابلوس کے قریب واقع اتمار کے گرد علاقوں میں حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG