رسائی کے لنکس

اطالوی فٹ بال ٹیم یورپ کی نئی چیمپئن بن گئی

اٹلی نے انگلینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر پینالٹی ککس پر دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر دنیائے فٹ بال کا دوسرا بڑا ایونٹ دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا ہے۔ پچپن سال بعد کسی میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے والی انگلش ٹیم کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک شا نے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں 67 ویں منٹ پر اٹلی کے لیونارڈو بینوچی نے گول کر کے میچ کا اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی۔

مقررہ وقت کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد پندرہ پندرہ منٹ کے دو ہاف کا اضافی کھیل ہوا جو بے نتیجہ رہا اور بالآخر ایونٹ کے فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

اٹلی کی جانب سے پینالٹی ککس پر تین گول ہوئے جب کہ انگلش ٹیم صرف دو بار بال کو جال میں ڈال سکی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG