رسائی کے لنکس

جیمز کومی ایف بی آئی سربراہ نامزد


’کومی ایک انتہائی مستقل مزاج شخص ہیں، جن کی ایمانداری مثالی ہے۔ اُنھیں سیاست سے کوئی سرو کار نہیں، جب کہ کام کی انجام دہی ہی اُن کے پیشِ نظر رہتی ہے‘: صدر اوباما

صدر براک اوباما نے جیمز کومی کو ایف بی آئی کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔

وہ ریپبلیکن صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں ایک سابق اعلیٰ عہدے دار کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔


سینیٹ کی طرف سےتوثیق کے بعد، کومی، رابرٹ موئلر کی جگہ لیں گے، جنھوں نے 11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں سے ایک ہی ہفتہ قبل ایف بی آئی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔ موئلر نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر اوباما نے اس نامزدگی کا اعلان جمعے کے روز کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ کومی ایک انتہائی مستقل مزاج شخص ہیں، جن کی ایمانداری مثالی ہے۔ اُنھیں سیاست سے کوئی سرو کار نہیں، جب کہ کام کی انجام دہی ہی اُن کے پیشِ نظر رہتی ہے۔

بش دور میں کومی معاون اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

اُن کے بارے میں مشہور ہے کہ 2004ء میں اُنھوں نے داخلی نگرانی کے پروگرام کے قانونی پہلوؤں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جب وہ قائم مقام اٹارنی جنرل تھے، جب جان ایشکرافٹ کا آپریشن ہوا تھا۔

اُن کے انکار کے باعث، وائٹ ہاؤس کے دو سینئر اہل کار علیل ایشکرافٹ سے اسپتال میں کاغذات پر دستخط کرانے پر مجبور ہوئے۔

بعدازاں، کومی نے کہا تھا کہ وہ فیصلہ شاید اُن کی پیشہ ورانہ زندگی کا مشکل ترین لمحہ تھا۔
XS
SM
MD
LG