جاپان میں 2011 میں آنے والے شدید زلزلے اور سونامی کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر جاپان میں مرنے والوں کی یاد میں خصوصی تقاریب منقعد ہوئیں۔ 11 مارچ 2011 کو شمالی جاپان کے ساحلوں پر نو شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی تباہ کاریاں شروع ہوئی تھیں۔ زلزلے اور سونامی میں 18 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ جب کہ جوہری تنصیبات فوکوشیما بھی ان تباہ کاریوں کی زد میں آئی تھیں۔
جاپان: سونامی کی تباہ کاریوں کی دہائی مکمل ہونے پر تقریبات

1
زلزلے کے دس سال مکمل ہونے پر لوگوں نے ساحل کے کنارے کھڑے ہو کر مرنے والوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ زلزلے اور سونامی میں 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2
واتاری میاگی نامی علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ نے ایک خصوصی آپریشن کیا جس میں 2011 کے زلزلے اور سونامی میں لاپتا ہونے والوں کا سراغ لگانے کی کوشش کی گئی۔ اس زلزلے کی شدت نو اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تھی۔

3
بدھ مت کا ایک پیرو کار ساحل کے کنارے کھڑے ہو کر زلزلے اور سونامی میں مرنے والوں کے لیے دعا کر رہا ہے۔

4
میاگی کے علاقے میں دو بج کر 46 منٹ پر منتظمین نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ یہ ٹھیک وہی وقت تھا جب جاپان نو اعشاریہ صفر زلزلے کی زد میں آیا تھا اور جس کے بعد آنے والے سونامی سے کئی علاقے متاثر ہوئے تھے۔
فیس بک فورم