رسائی کے لنکس

امریکہ اور جاپان کی داعش کے ہاتھوں مغوی کے قتل کی مذمت

جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے اس ہلاکت کو" دہشت گردی کا غیر انسانی اور قابل نفرت عمل" قرار دیتے ہوئے قاتلوں کو معاف نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ واشنگٹن میں صدر اوباما نے اسے " وحشیانہ قتل" قرار دیا۔ داعش اردن میں قید ایک دہشت گرد خاتون کے بدلے اردن کے مغوی پائلٹ کو رہا کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ لیکن عمان کا کہنا ہے کہ وہ یہ تبادلہ اسی صورت میں کرے گا جب اسے یقین ہو جائے کہ ان کا مغوی پائلٹ محفوظ ہے۔

XS
SM
MD
LG