رسائی کے لنکس

جاپان نے افغان جنگ کے لیے فوجی مدد ختم کر دی



جاپان کی مسلح افواج نے افغانستان میں امریکہ کے زیرِ قیادت بین الاقوامی کوششوں میں مدد کی خاطر اپنی بحریہ کے ذریعے اتحاد کے جہازوں کو ایندھن فراہم کرنا ختم کر دیا ہے۔

وزیرِ دفاع توشی می کِیٹا زاوا نے جمعے کے روز بحریہ کے دو جہازوں کے لیے ایک حکم جاری کرتے ہوئے اُن سے کہا ہے کہ وہ بحرِ ہند میں اپنی کارروائیاں ختم کر دیں۔ ان جہازوں کو امریکہ میں دہشت گردوں کے 11 ستمبر2001 کے حملوں کے بعد اُس علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم یُو کیو ہاتو یاما نے ستمبر میں اپنا منصب سنبھالنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس مہینے مِشن کی معیاد کے ختم ہو جانے پر اُس کی تجدید نہیں کریں گے۔

اس کی بجائے جاپان کی حکومت نے افغانستان میں تعمیرِ نو میں مدد کے لیے اُس ملک کو اگلے پانچ برسوں میں پانچ ارب ڈالر کی نئى امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG