رسائی کے لنکس

جاپان کی کابینہ میں پانچ خواتین کی شمولیت


اقتصادیات، تجارت اور صعنت کی نئی وزیر یوکو اوبوچی
اقتصادیات، تجارت اور صعنت کی نئی وزیر یوکو اوبوچی

وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 2020ء تک ملک کے سیاسی اور کاروباری شعبوں میں 30 فیصد تک خواتین کو شامل کیا جائے۔

جاپان کی کابینہ میں پانچ خواتین کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، جس سے وزیراعظم شنزو ابی کی طرف سے اُس عزم کا اعادہ ہوتا ہے جس میں ملک کی معاشی صورت حال کی بحالی کے لیے خواتین کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کا کہا گیا تھا۔

خواتین کی شمولیت سے 2001ء میں جاپان کی کابینہ کے بعد پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں خواتین کو وزارتیں دی گئیں۔

اس سے قبل جو کابینہ تھی اس میں دو خواتین شامل تھیں۔

جاپان کے وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 2020ء تک ملک کے سیاسی اور کاروباری شعبوں میں 30 فیصد تک خواتین کو شامل کیا جائے۔

بدھ کو کابینہ میں خواتین کی شمولیت کے اعلان کے بعد کابینہ کے چیف سیکرٹری نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا وزیراعظم شنزو ابی کی حکومت کا اہم ستون ہے۔

وزیراعظم نے کئی اہم وزارء کو تبدیل نہیں کیا جس میں وزیر خزانہ، خارجہ اور کابینہ کے چیف سیکرٹری شامل ہیں۔

جاپانی وزیراعظم شنزو ابی کی طرف سے اپنی کابینہ میں یہ پہلی تبدیلی ہے۔ 2012ء میں مسٹر شنزو کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اُن کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG