رسائی کے لنکس

اُردن نےالقاعدہ کےڈبل ایجنٹ کےدعووں کی تردیدکردی


القاعدہ
القاعدہ

جنگوؤں کی ویب سائٹ پرحمام خلیل ابو مُلال البلاوی کی نئی وِڈیو جاری ہوئی ہے

اُردن نے حال ہی میں جاری کیے جانے والے ایک وِڈیو میں القاعدہ کے اُس ڈبل ایجنٹ کے دعووں کی تردید کی ہے ، جس نے افغانستان میں اُردن کے ایک اور امریکی انٹیلی جینس کے سات ایجنٹوں کو ہلاک کیا تھا۔

جنگوؤں کی ویب سائٹ پرحمام خلیل ابو مُلال البلاوی کے اس نئے وِڈیو میں اُ س نے کہا ہے کہ عراق میں القاعدہ کے سربراہ ابو مُصعب الزرقوی اور حزب اللہ کے چوٹی کے کمانڈر عِماد مُغیّنہ کی ہلاکتوں میں اُردن کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ تھا۔

زرقوی عراق میں 2006 میں امریکہ کے ایک فضائى حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ مغیّنہ 2008 میں شام میں کار بم کے ایک دھماکے میں ہلاک ہوا تھا۔

اُردن کی حکومت کے ایک ترجمان نے پیر کے روز بلاوی کے دعووں کو ‘جھوٹ ’ قرار دیاہے۔

بلاوی نے وِڈیو میں یہ بھی کہا ہے کہ اُس کا اصل ہدف اُردن کا افسر تھا اور سی آئى اے کے افسروں کے ساتھ ملاقات کی دعوت، ایک غیر متوقع لیکن خوش آئیند واقعہ تھا۔

بلاوی کو اُردن کی انٹیلی جینس نے بھرتی کیا تھا۔ اور اُسے القاعدکے سینئر ارکان کے حلقے میں در اندازی کی کوشش کرنے کے لیے افغانستان اور پاکستان بھیجا گیا تھا۔ امریکی انٹیلی جینس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ اُس کی جانب سے مفید اطلاعات فراہم کیے جانےکے بعد اُس پر اعتماد کرنے لگے تھے۔

XS
SM
MD
LG