رسائی کے لنکس

کراچی میں تین روزہ 'ایٹ فیسٹیول'

کراچی میں کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے تین روزہ 'کراچی ایٹ 2015' نامی فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔ کراچی کے فریئر ہال میں جمعے سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں جنک فوڈز، کیک اور پیسٹریاں، نوڈلز، آئسکریم اور مختلف فاسٹ فوڈز کی لائیو ریسیپیز فروخت کی جارہی ہیں۔ فوڈ فیسٹیول کا مقصد عام شہریوں کو کھانے پینے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیاں شہر میں منعقد ہونے سے عام زندگی سے ہٹ کر کھانوں سے لطف اندوز ہونے اور نت نئے ذائقوں اور فوڈ کمپنیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔

XS
SM
MD
LG