رنگ برنگ پھولوں کی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے سی ویو کا رخ کیا۔ نمائش میں آنے والے بیشتر افراد پھولوں کی تازگی اور خوبصورتی کو کیمرے میں قید کرتے نظر آئے۔
کراچی کے ساحل پر پھولوں کی نمائش

1
نمائش میں ساحلِ سمندر پر واقع پارک کو مختلف رنگوں اور اقسام کے پھولوں سے سجایا گیا

2
دو نوجوان پھولوں کی نمائش میں موبائل سے تصاویر بنانے میں مگن ہیں

3
نمائش کے دوران بچے ایک کشتی کے ماڈل میں سجائے گئے پھولوں کو دیکھ رہے ہیں

4
نمائش میں مختلف اقسام اور رنگوں کے پھول موجود تھے