کراچی شہر میں فیکٹ ایگزیبیشنز پاکستان کی جانب سےبچوں کیلئے تین روزہ 'کڈز ایکسپو' سجایا گیا؛ جس میں شہر بھر کے چھوٹے بڑے بچوں سمیت ان کے والدین بھی شریک ہوئے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے اس خصوصی میلے میں بچوں کیلئے کھیل کود، کھانے پینے اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں نے کھیل کھیل میں کئی انعامات جیتے۔ بچوں کیلئے مختلف نجی کمپنیوں نے کھانے پینے، کھلونوں، کتابوں اور استعمال کی اشیا کے اسٹالز لگائے تھے۔
معلومات، صحت، ٹیکنالوجی اور دیگر اسٹالز بھی بچوں کی توجہ کا حصہ بنے ہوئے تھے۔ تحریر و تصاویر : شائستہ جلیل
کراچی کڈز ایکسپو

1
’کراچی کڈز ایکسپو‘ میں ایک بچہ اپنے چہرے پر فیس پینٹنگ بنوا رہا ہے

2
Giant panda Weiwei leans on ice blocks to cool off inside its enclosure at a zoo in Wuhan, Hubei province, China. Local temperatures hit 36 degrees Celsius (96.8 degrees Fahrenheit).

3
کراچی کڈز ایکسپو میں ایک شخص بچوں کیلئے خوبصورت غبارے فروخت کرتے ہوئے

4
کڈز ایکسپو میں بچوں نے طرح طرح کے گِیمز کھیلے۔ انعامات میں چاکلیٹ اور ٹافیاں بھی جیت کر کھائیں