رسائی کے لنکس

​کراچی کے قدیم دور کی ایک شاندار عمارت

کراچی کی شاہراہ فاطمہ جناح روڈ پر شہر کی قدیم اور مشہور عمارت 'فرئیر ہال' شہر کا ایک قدیم اور ثقافتی ورثہ ہے۔ برطانوی دور کی یہ خوبصورت عمارت ان دنوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حکومتی اداروں کی توجہ سے محروم ہے۔ شہر کی یہ قدیم عمارت مرمت کی منتظر ہے۔ اہم عمارت پر لوہے کا بنایا ہوا فریم کئی ماہ گزرجانے کے بعد بھی تاحال نصب ہے۔ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، اب تک اس کی مرمت کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق، عمارت کی بحالی کا کام فنڈز کی کمی کے باعث التوا کا شکار ہے

کراچی

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG