رسائی کے لنکس

افغان لیڈر کے دورہ بیجنگ میں چین تعمیرِ نو میں مدد کرنے پر رضامند


افغان صدر حامد کرزئى نے جنگ سے تباہ حال افغانستان کی تعمیرِ نو میں پیچنگ سے امداد کا وعدہ حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز چین کا تین روزہ دورہ مکمل کرلیا۔

مسٹر کرزئى نے بیجنگ میں قیام کے دوران تجارت اور معیشت کے شعبوں میں سمجھوتے کیے ہیں اور ان میں چین کی ایک کمپنی کی جانب سے افغانستان میں تانبے کی ایک غیر تیار کان میں تین ارب ڈالر سرمایہ لگانے کا وعدہ بھی شامل ہے۔

افغان حکومت کو بد عنوانیوں کو ختم کرنےاور حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عطیات فراہم کرنے والے مغربی ملکوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ لیکن چین نے دوسرا طریقہ اختیار کیا ہے۔

چین کے وزیرِ اعظم وَین چِیا پاؤ نے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ چین اُس ملک کے اقتدارِ اعلیٰ اور علاقائى سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

مسٹر وَین نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ علاقے کو پُر امن اور محفوظ خطہ بنانے کے لیے افغانستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ربط وضبط میں اضافہ کریں گے۔

یہ مسٹر کرزئى کا صدر کی حیثیت سے چین کا چوتھا دورہ تھا۔

XS
SM
MD
LG