رسائی کے لنکس

چودھری عبدالمجید پاکستانی کشمیر کے نئے وزیر اعظم


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی نو منتخب49 رکنی قانون ساز اسمبلی نے چودھری عبدالمجید کو خطے کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔

63 سالہ نئے وزیر اعظم کا تعلق حکمران پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جس نے 26 جون کے انتخابات میں واضع اکثریت حاصل کی تھی ۔

منگل کو قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے35 چودھری عبدالمجید کو جبکہ 11 ووٹ اُن کے حریف راجہ فاروق حیدر کو ملے جن کا تعلق نواز شریف کی اپوزیشن سیاسی جماعت مسلم لیگ(ن) سے ہے۔

نتائج کا اعلان پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکرسردار غلام صادق نے کیا۔

XS
SM
MD
LG