رسائی کے لنکس

logo-print

بھارتی کشمیر میں چھ عسکریت پسند ہلاک


بھارتی کشمیر میں چھ عسکریت پسند ہلاک

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ فوجیوں نے چھ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جب کہ باغیوں نے اسی علاقے میں ایک حملہ کر کے ریلوے پٹریوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان میں قائم کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے چھ ارکان جمعرات کے روز ضلع راجوڑی میں جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے، یہ ضلع بھارت پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔

اسی علاقے میں بدھ کے روز ایک جھڑپ میں چار بھارتی فوجی اور چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG