رسائی کے لنکس

میانمار: قبائلی خواتین کی صراحی دار گردنیں

میانمار کے کیان قبیلے کی خواتین میں لمبی گردن کا رواج ہے۔ قبائلی خواتین گردن کو لمبا رکھنے کیلئے ایک مخصوص قسم کا کوائل نما رنگ پہنایا جاتا ہے۔ عمر کے ساتھ ساتھ ان کوائلز کے رنگوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تاکہ انہیں پہننے والی خواتین کی گردن کی لمبائی میں اضافہ ہوتا رہے۔ یہ خواتین بچپن سے بڑھاپے تک اس رنگ کو پہنے پہنے سارے کام کرتی ہیں۔ دیکھنے میں تو یہ کافی تکلیف دہ عمل معلوم ہوتا ہے مگر یہ ان کی روایات کا ایک حصہ ہے۔

XS
SM
MD
LG