رسائی کے لنکس

کینیا میں صدارتی انتخابات اور شدت پسندوں کے حملے


دونوں اُمیدواروں میں سے کوئی پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل نا کر سکا تو انتخابات کا اگلا مرحلہ اپریل میں ہو گا۔

کینیا کی آزادی کے بعد ملک کے چوتھے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور پولیس نے پولنگ کے عمل کے دوران ممکنہ پرتشدد حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پولنگ کے آغاز سے قبل پیر کو ساحلی شہر مباسا میں ایک حملے میں پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

وزیراعظم رائیلا اوڈنگا اور ان کے مد مقابل نائب وزیراعظم اوہورو کینیاتا دونوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن اگر ان دونوں اُمیدواروں میں سے کوئی پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل نا کر سکا تو انتخابات کا اگلا مرحلہ اپریل میں ہو گا۔

سبکدوش ہونے والے صدر موائی کیباکی نے گزشتہ جمعہ کو قوم سے خطاب میں قوم سے پرامن انتخابات کے لیے کہا تھا اور اُمیدواروں پر زور دیا تھا کہ وہ نتائج کو تسلیم کریں۔

کینیا اب بھی 2007ء میں انتخابات کے بعد پھوٹنے والے تشدد کے اثرات سے نکلنے کی کوششوں میں ہے، تشدد کے واقعات میں گیارہ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ چھ لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
XS
SM
MD
LG