رسائی کے لنکس

’امن، خوشحالی اور بہتر مستقبل‘، مل کر کام کرنے پر زور


فائل
فائل

امریکی مذہبی برادریوں کا تنوع اورحب الوطنی ہم سب کے لیے ’تقویت کا باعث‘ ہیں: جان کیری

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے ماہِ رمضان کی نسبت سے، بدھ کی شام محکمہٴخارجہ میں روزہ داروں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اپنے بیان میں کیری نے اِس بات پر زور دیا کہ مذہبی اور دیگر اختلافات کے باوجود، امن، خوشحالی اور کرہ ٴارض کے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ساجھے داری پر مبنی متفقہ علیہ نکتہ ہائے فکر کو اجاگر کیا جائے۔

کیری نے کہا کہ امریکی مذہبی برادریوں کا تنوع اورحب الوطنی ہم سب کے لیے ’تقویت کا باعث‘ ہیں۔

اُنھوں نے محکمہٴخارجہ کی طرف سے عقائد کی بنیاد پر قائم کیے گئے پہلے دفتر کی نشاندہی کی، جس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ مذہب کے ماننے والوں کے درمیان براعظموں اور سمندروں کے فاصلوں سے قطع نظر، آپس میں رابطے کے فروغ میں مدد دے گا۔
XS
SM
MD
LG