رسائی کے لنکس

logo-print

جنرل کیانی کا باجوڑ اور سوات میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح


جنرل کیانی کی قبائلی عمائدین سے ملاقات

جنرل کیانی نے کہا کہ یہ منصوبے جہاں مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی کا باعث بنیں گے وہیں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول کے مواقع فراہم کرنے سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کو وادی سوات اور قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا جہاں اُنھوں نے حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تیار کیے گئے گئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنرل کیانی نے کہا کہ یہ منصوبے جہاں مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی کا باعث بنیں گے وہیں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول کے مواقع فراہم کرنے سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جنرل کیانی نے باجوڑ کے انتظامی مرکز خار میں ٹیکنیکل کالج کا افتتاح کیا جسے پاکستانی فوج کے انجینیئرز نے مکمل کیا۔

بعد میں آرمی چیف وادی سوات کے علاقے شموزئی گئے جہاں اُنھوں نے ’شیخ زید بن سلطان‘ پل کا افتتاح کیا۔

بیان کے مطابق اس منصوبے سے سوات کے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر جنرل کیانی نے جنگ سے متاثر قبائلی علاقے اور سوات میں منصوبوں میں معاونت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
XS
SM
MD
LG