رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں جانور منہ اور کھر کی بیماری سے متاثر: رپورٹ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا میں جانوروں میں منہ اور کھر کی بیماری پھیل گئی ہے۔

خبررساں ادارے یونہاپ نے منگل کو نام ظاہر ناکرنے کی شرط پر بات کرنے والے ایک عہدے دار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کی فوج کو اس متعدی بیماری کا پھیلاؤ روکنے میں حکام کی مدد کے لیے چوکس کر دیا گیا ہے۔

پیونگ یانگ نے نا تو میڈیا کے ذریعے اس بیماری کی تصدیق کی ہے اور نا ہی اس بارے میں صحت سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا بھی جانوروں میں پائی جانے والی اس بیماری سے بری طرح متاثر ہے اور یہ ملک کے نصف حصے میں پھیل چکی ہے۔ نومبر 2010ء سے اب تک 17 لاکھ متاثرہ جانوروں کو ختم کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG