رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا کے مشترکہ صنعتی مرکز میں سرگرمیاں بحال


کائی سونگ میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد پیر کو جنوبی کوریا سے ٹرک اور کاریں اس علاقے میں داخل ہوئیں۔

شمالی و جنوبی کوریا نے مشترکہ صنعتی علاقے کائی سونگ کو پیر کے روز دوبارہ کھول دیا ہے۔

یہ صنعتی زون دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع ہے۔

رواں سال کے آغاز میں پیانگ یانگ کی طرف سے میزائل اور جوہری تجربے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے صنعتی مرکز کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کائی سونگ میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد پیر کو جنوبی کوریا سے ٹرک اور کاریں اس علاقے میں داخل ہوئیں۔

جنوبی کوریا کے لگ بھگ آٹھ سو مینجر اور اُن کا عملہ اس علاقے میں داخل ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے بعد شمالی کوریا نے رواں سال اپریل میں اپنے 53 ہزار مزدوروں کو واپس بلا کر کائی سونگ میں اقتصادری سرگرمیوں کو معطل کر دیا تھا۔

جس کے بعد جنوبی کوریا نے مئی کے اوائل میں اپنے انتظامی افسران اور عملے کو واپس بلا لیا تھا۔
XS
SM
MD
LG