رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت


شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت
شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکثریت رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں شمالی کوریا پر ملک میں تشدد اور ”بے درد، ذلت آمیزاور غیر انسانی“ سزاؤں پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

منگل کو ہونے والی رائے شماری میں قرارداد کے حق میں 106 اور مخالفت میں 21 ووٹ پڑے۔

قرارداد میں شمالی کوریاکو سیاسی اور مذہبی وجوہات کی بنیاد پر سزائے موت کے استعمال پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو شمالی کوریا میں آنے کی اجازت دی جائے۔

XS
SM
MD
LG