رسائی کے لنکس

کائی سونگ صنعتی تنصیب، جنوبی کوریا کی تجویز


اِس ضمن میں، گذشتہ ماہ مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی۔ لیکن، نمائندگی کے معاملے پر اختلافات کے باعث اِنھیں منسوخ کرنا پڑا تھا

جنوبی کوریا نے شمال میں واقع مشترکہ صنعتی تنصیب کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر شمالی کوریا کو مذاکرات کی تجویز دی ہے، جس تنصیب پر کام رُکا ہوا ہے۔

دونوں ملکوں کو ملانے کے لیے سیئول کی طرف سے قائم وزارت نے پیش کش کی ہے کہ ہفتے کے روز دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع پنمونجوم کے گاؤں میں نچلی سطح کی بات چیت کی جائے۔

کائی سونگ کا صنعتی کمپلیکس اپریل سے بند پڑا ہے، جس سے قبل بین الکوریائی تناؤ کئی ہفتوں تک شدت اختیار کر گیا تھا۔

شمالی کوریا نے ابھی اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ لیکن، بدھ کے روز پیانگ یانگ نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے کاروباری افراد کو کمپلیکس پر جانے کی اجازت دے گا، تاکہ وہ تنصیب پر لگے ہوئے آلات کا جائزہ لے سکیں۔

دنوں کوریاؤں نے گذشتہ ماہ مذاکرات کی کوشش کی تھی، جن کا مقصد کائی سونگ کو دوبارہ کھولنا تھا۔ لیکن، اُنھیں اِس لیے منسوخ کرنا پڑا، کیونکہ اِس معاملے پر نااتفاقی تھی آیا دونوں اطراف سے نمائندگی کے فرائض کون انجام دے گا۔

یہ فیکٹری شمالی کوریا کے لیے آمدن کا ایک اہم ذریعہ تھی اور تعاون کے حوالے سے سیئول اور پیانگ یانگ کے درمیان باقی مسائل میں سے ایک معاملہ ہے۔

ایوانز رویئرے ایشیا کے بارے میں ایک تجزیہ کار اور سابق امریکی سفارت کار ہیں۔ اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ شمالی کوریا نے یہ تازہ پیش کش معاشی وجوہات کی بنا پر کی ہے۔

اپریل میں شمالی کوریا نے کائی سونگ کمپلیکس سے اپنے 53000کارکنوں کو واپس بلا لیا تھا، اور جنوبی کوریا کی کمپنیوں کو وہاں تک کی رسائی بند کردی تھی، جو شمالی کوریا کی ارزاں مزدوری کا استعمال کرتے ہوئے صنعتی مصنوعات پیدا کیا کرتی تھیں۔

بعد میں، جنوبی کوریا نے مطالبہ کیا تھا کہ اُس کی کمپنیاں تنصیب پر کام کرنا بند کردیں۔
XS
SM
MD
LG