رسائی کے لنکس

اعلیٰ عہدے پر فائز خاتون صدر پوتن کی بیٹی نہیں: روسی عہدیدار


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کترینا تخونوا " ماسکو کی اشرافیہ کی آئندہ نسل کی ایک اثرورسوخ رکھنے والی خاتون کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہی ہیں"۔

کریملن اور اعلیٰ روسی عہدیداروں نے خبررساں ادارے روئیٹرز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایک 29 سالہ خاتون کی صدر پوتن کی چھوٹی بیٹی کے طور پر شناخت کی گئی ہے جو ماسکو یونیورسٹی میں سرکاری فنڈز سے چلنے والے ایک پروجیکٹ کو چلا رہی ہیں۔

منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کترینا تخونوا "ماسکو کی اشرافیہ کی آئندہ نسل کی ایک اثرورسوخ رکھنے والی خاتون کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہیں"۔

"میڈیا میں آنے والی غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے بعد ایک اعلیٰ روسی شخصیت نے روئیڑز کو بتایا کہ وہ اپنا خاندانی نام تخونوا استعمال کرتی ہیں"۔ رپورٹ میں روسی گیز پرو بینک کے ایک نائب چیئرمین کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کترینا سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ کم عمر تھیں اور حال ہی میں بھی ان سے ملاقات کی اور ان کے بقول تخونوا پوتن کے بیٹی ہیں۔

رپورٹ میں دو دوسرے روسی ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تخونوا صدر پوتن کی بیٹی ہیں۔

اس رپورٹ کے شائع ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے اندرگیزپرو بینک کے عہدیدار آکیمو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس بات سے انکاری ہیں کہ انہوں نے روئیڑز سے اس بارے میں کوئی بات کی ہے۔

رویٹرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں تخونوا کے شوہر کی شناخت کرل شامالوف کی نام سے کی گئی ہے اور ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ روسی صدر کے ایک پرانے دوست نکولائی شاملوف کے بیٹے ہیں جو کہ روسیا بنک میں حصہ دار ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ اس بنک کی شناخت "روسی فیڈریشن کے عہدیداروں کے ذاتی بنک" کے طور پر کر چکا ہے۔

خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے کریملن سے دوسرے سوالوں کے ساتھ جب یہ بھی پوچھا کہ کیا تخونوا صدر پوتن کی بیٹی ہیں اور کیا ان کی شادی کرل شاملوف سے ہوئی ہے یا نہیں، صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن کو ان کے خاندانی تعلقات، ذاتی زندگی یا کسی "مخصوص پروجیکٹ میں ان کی شمولیت" سے متعلق" کسی بھی طرح معلومات نہیں ہیں"۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تخونوا یونیورسٹی کے تین منصوبوں کے ساتھ منسلک ہیں جو نوجوان سائنسدانوں کی مدد کے لیے مالی اعانت فراہم کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG