رسائی کے لنکس

لائف ان امریکہ: 40 فیصد خوراک کوڑے دان میں


Each night, chilcren at Benning Courts Learning Center in Washington, DC, receive a hot supper prepared by DC Central Kitchen. (VOA/R. Skirble)
Each night, chilcren at Benning Courts Learning Center in Washington, DC, receive a hot supper prepared by DC Central Kitchen. (VOA/R. Skirble)

اگر اس ضیاع کا 15 فیصد بھی کنٹرول کرلیا جائے تو ڈھائی کروڑ شہریوں کا پیٹ پالا جا سکتا ہے

ایک رپورٹ کےمطابق امریکہ میں خوراک کی کُل پیداوار کا سالانہ 40 فیصد کوڑے دان میں چلا جاتا ہے۔ اس طرح، تقریباًٍ 165 ارب ڈالرمالیت کے برابر خوراک ہرسال ضائع ہو جاتی ہے۔ اگر اس ضیاع کا15 فیصد بھی کنٹرول کر لیا جائے تو ڈھائی کروڑ شہریوں کا پیٹ پالا جا سکتا ہے۔

گریگری جونز ’ڈی سی سینٹرل کچن‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیرِ انتظام روزانہ پانچ ہزار افراد کے لیے کھانا پیک کرتے ہیں، جو بعدازاں، امریکہ کے دارالحکومت میں ضرورتمندوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

کسی زمانے میں جونز منشیات کے عادی ہوا کرتے تھے، جنھوں نے ’کچن آرٹس پروگرام ‘ میں تربیت حاصل کی اور پھر خود کو نشے کی لت سے آزاد کرالیا۔

اُن کی زندگی کا مقصد بچا کھچا کھانا ضرورتمندوں تک پہنچانا ہے، اور اُن کا پیغام ہے کہ ’کھانے کا ضیاع غلط ہے‘۔

تفصیل کے لیے آڈیو لنک پر کلک کیجئیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG