رسائی کے لنکس

معمر قذافی کے نمائندے کا برطانوی حکام سے رابطہ؟


معمر قذافی کے نمائندے کا برطانوی حکام سے رابطہ؟
معمر قذافی کے نمائندے کا برطانوی حکام سے رابطہ؟

برطانوی میڈیا کے مطابق معمر قذافی کی حکومت نے اپنے ایک سینئر نمائندے کو برطانوی حکام سے مذاکرات کے لیے لندن بھیجا تھا۔

اخبار ”گارڈین‘‘ نے جمعہ کے روز برطانوی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیبیا کے رہنما کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قریبی ساتھی محمد اسماعیل نے حالیہ دنوں میں برطانوی دارالحکومت کا دورہ کیا۔

برطانوی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم لیبیا کے حکام سے اپنے رابطوں پر کومنٹری نہیں کریں گے۔“ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی موقع پر ہونے والی ملاقات میں برطانوی حکومت یہ بات واضح کرے گی کہ معمر قذافی کو اقتدار چھوڑنا ہوگا۔

عرب ٹیلی ویژن ”الجزیرہ“ نے ایک روز قبل معمر قذافی کے متعدد قریبی ساتھیوں کی لیبیا سے تیونس روانگی کی اطلاع دی تھی تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے امریکی ’اے بی سی‘ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بتایا کہ معمر قذافی کے ساتھی رابطے قائم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG